Meem Sakin ky Qawaid
میم ساکن کے قواعد:
میم ساکن سے تین
قواعد ہیں۔ 1۔ ادغامِ
شفوی۔ 2۔ اخفاءِ
شفوی۔ 3۔ اظہارِ
شفوی۔
1۔ ادغامِ شفوی:
حرف: " م "
قاعدہ: " م ساکن"کے بعد اگر" م متحرک"آجائے تو " م ساکن "کی آواز کو "م متحرک "سے ملا کر پڑھیں گے۔
مثالیں: فِىْ قُلُوْبِـهِـمْ مَّرَضٌ ، اَضَآءَ لَـهُـمْ مَّشَوْا
فِيْهِ۔
2۔ اخفاءِ شفوی:
حرف: " ب "
قاعدہ: "
م ساکن"کے بعد اگر" ب "آجائے تو " م ساکن "کی آواز کو "ب "سے بدل
کے پڑھیں گے۔
مثالیں: وَمَا هُـمْ بِمُؤْمِنِيْنَ ، اَنْبِئْـهُـمْ
بِاَسْـمَآئِهِـمْ۔
3۔ اظہارِ شفوی:
حروف: " م " اور
" ب " کے علاوہ باقی تمام حروف۔
قاعدہ: " م ساکن"کے بعد اگر" م "
اور " ب " کے علاوہ کوئی بھی
حرف آجائے تو " م ساکن "کی آواز
کو ظاہر کر کے پڑھیں گے۔
مثالیں: رَزَقْنَاهُـمْ يُنْفِقُوْنَ ، قُلُوْبِـهِـمْ
وَعَلٰى ۔
Comments
Post a Comment