Idghaam ka Bayan
ادغام کا بیان:
لغوی معنی: "داخل کرنا،
ملانا"
اصطلاحی معنی: مدغم کو مدغم فیہ میں اس
طرح داخل کرنا کہ دونوں مشدد ادا ہوں۔ (مدغم ساکن ہوتا ہے جبکہ مدغم فیہ متحرک
ہوتا ہے، مدغم ہمیشہ مدغم فیہ میں داخل ہوتا ہے)
اقسام: کیفیت کے اعتبار ادغام کی
دو اقسام ہیں جبکہ سبب کے اعتبار
سے تین اقسام ہیں۔
کیفیت کے اعتبار سے ادغام کی اقسام:
کیفیت کے اعتبار سے ادغام کی دو اقسام ہیں۔ 1۔ ادغام ناقص۔ 2۔ ادغام تام۔
1۔ ادغام ناقص: مدغم کا مدغم فیہ میں اس
طرح داخل ہونا کہ مدغم کی کوئی صفت باقی
رہے، پہلا ساکن جبکہ دوسرا متحرک ہوتو پہلے
کا دوسرے میں داخل ہونا " ادغام ناقص"
کہلاتا ہے۔
مثالیں: مَنْ يَّقُوْلُ۔
2۔ ادغام تام: مدغم کا مدغم فیہ میں اس
طرح داخل ہونا کہ مدغم کی کوئی صفت باقی
نہ رہے،
پہلا ساکن جبکہ دوسرا متحرک ہو تو پہلے کا دوسرے میں داخل ہونا "
ادغام تام" کہلاتا ہے۔
مثالیں: عَنْ
نَّفْسٍ ، مِّنْ رَّبِّـهِـمْ ۔
سبب کے اعتبار سے ادغام کی اقسام:
سبب کے اعتبار سے ادغام
کی تین اقسام ہیں۔ 1۔ ادغام مثلین۔ 2۔ ادغام متجانسین۔ 3۔ ادغام متقاربین۔
1۔ ادغام مثلین: مدغم اور مدغم فیہ دونوں
کا مخرج اور صفات میں متحد ہونا، پہلا ساکن جبکہ دوسرا متحرک ہوتو پہلے کا دوسرے میں داخل ہونا ادغام مثلین
کہلاتا ہے۔
مثالیں: قُلُوْبِـهِـمْ مَّرَضٌ، عَنْ
نَّفْسٍ۔
2۔ ادغام متجانسین: مدغم اور مدغم فیہ دونوں
کا مخرج متحد ہو اور صفات مختلف
ہوں، پہلا ساکن جبکہ دوسرا متحرک ہو تو پہلے کا دوسرے میں داخل ہونا ادغام متجانسین
کہلاتا ہے۔
مثالیں:
3۔ ادغام متقاربین: مدغم اور
مدغم فیہ دونوں قریب المخرج ہوں، پہلا
ساکن جبکہ دوسرا متحرک ہو تو پہلے کا دوسرے میں داخل ہونا ادغام متقاربین
کہلاتا ہے۔
مثالیں: مِّنْ رَّبِّـهِـمْ ، مَنْ يَّقُوْلُ۔
Salam is ki mazid misalay send Kara
ReplyDelete