Maqsad e Zindagi


مقصدِ زندگی:
اللہ تعالیٰ نے انسان کو اس دنیا میں اپنا خلیفہ اور نائب بنا کر بھیجا ہے۔  انسان کا مقصدِ زندگی اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنا اور اللہ کا پیغام دنیا کے کونے کونے تک پہنچانا ہے۔ اللہ تعالیٰ قرآن میں انسان کی زندگی کا مقصد یوں بیان کرتے ہیں:
وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ ۔
ترجمہ:اور میں نے جن اور انسان کو بنایا ہے تو صرف اپنی بندگی کے لیے (سورۃ الذاریات-  56 )
اسی طرح اللہ تعالیٰ ایک اور جگہ ارشاد فرماتے ہیں:
اَلَّذِىْ خَلَقَ الْمَوْتَ وَالْحَيَوٰةَ لِيَبْلُوَكُمْ اَيُّكُمْ اَحْسَنُ عَمَلًا ۚ وَهُوَ الْعَزِيْزُ الْغَفُوْرُ ۔
جس نے موت اور زندگی کو پیدا کیا تاکہ تمہیں آزمائے کہ تم میں سے کس کے کام اچھے ہیں اور وہ غالب بخشنے والا ہے۔(سورۃالملک- 02)
اچھے کاموں سے مراد وہ نیک اعمال ہیں جو اللہ تعالیٰ نے حضرت محمدﷺ کے ذریعے ہمیں بتائے ہیں۔ انہی پر عمل کر کے ہم دنیا اور آخرت میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔ انشاءاللہ۔

Comments

Popular posts from this blog

Idghaam ka Bayan

Alif, Laam aur Ra ki Tafkheem o Tarqeeq

Waqf ka Bayan