Makharij
مخارج:
لغوی معنی: مخارج کا لفظ "مخرج" کی جمع ہے۔ اس کا لغوی معنی "
نکلنے کی جگہ" ہے۔
اصطلاحی معنی: اصطلاح میں مخرج سے
مراد " قرآنی حروف اور الفاظ کے نکلنے کی جگہ" ہے۔
اقسام: مخارج کی دو اقسام ہیں۔
1۔ مخرج محقق۔ 2۔ مخرج مقدر۔
1۔ مخرج محقق:
وہ مخرج جس سے نکلتے وقت حرف
حلق، لسان اور شفتان کے مخصوص حصے سے ادا ہو۔ مثلاً حرف "ح" حلق کے ، حرف "ت"
لسان کے، حرف "ب" شفتان کے مخصوص حصے سے ادا ہوتا ہے۔
2۔ مخرج مقدر:
وہ مخرج جس سے نکلتے وقت حرف
حلق، لسان اور شفتان کے مخصوص حصے سے ادا نہ ہو۔ مثلاً
"الف مدہ" جوف کے مخصوص حصے سے ادا نہیں ہوتا، اس کے مخرج کا
تعین نہیں کیا جا سکتا۔
اصولِ مخارج "چار" جبکہ عمومی مخارج "سترہ
"ہیں۔
اصولِ مخارج:
1۔ جوف۔ 2۔
حلق۔ 3۔ فم۔ 4۔ خیشوم۔
1۔ جوف: جوف کا مطلب " حلق اور منہ کا خالی حصہ
"ہے ۔ جوف سے تین حروف ادا ہوتے ہیں۔
1۔ "الف" ساکن سے پہلے زبر۔ 2۔ "و "ساکن سے پہلے پیش۔ 3۔ "ی "ساکن سے
پہلے زیر۔
انہیں حروفِ مدہ، جوفیہ اور ہوائیہ بھی کہتے ہیں۔
2۔ حلق: حلق "گلے"
کو کہتے ہیں۔ حلق کے تین حصے ہیں۔
ان حصوں سے ادا ہونے والے حروف کو " حلقی یا حلقیہ" کہتے
ہیں۔
1۔ اقصی الحلق۔ 2۔
وسط الحلق۔ 3۔
ادنی الحلق۔
1۔اقصی الحلق : حلق کا سب سے نیچے والا حصہ ہے۔ اس حصے سے " ء
" اور " ھ"ادا ہوتے
ہیں۔
2۔ وسط الحلق: حلق کا درمیانی حصہ ہے اور اس حصے سے "
ع" اور " ح" ادا ہوتے ہیں۔
3۔ ادنی الحلق: حلق
کا سب سے اوپر والا حصہ ہے اور اس سے "غ" اور "خ" ادا ہوتے
ہیں۔
3۔ فم: فم "منہ"
کو کہتے ہیں اور اس میں پانچ چیزیں شامل
ہیں۔
1۔ لسان (زبان)۔ 2۔
اسنان (دانت)۔ 3۔ اضراس (مسوڑھے)۔ 4
۔ شفتان (ہونٹ)۔
5۔ حنک (تالو)۔
1۔ لسان: لسان سے "چار" حصّے ہیں۔
١۔ اقصی السان ۔ ٢۔ وسط السان۔ ٣۔
حافۃ السان۔ ٤۔ طرف
السان۔
١۔ اقصی السان: زبان کا آخری حصہ جو حلق کے قریب ہے۔
اس سے دو حرف "ق" اور "ک"
ادا ہوتے ہیں ۔
٢۔ وسط السان: زبان کا درمیان والا حصہ ہے۔ اس حصے سے "
ج، ش، ی" ادا ہوتے ہیں۔
٣۔ حافۃ السان: زبان کا موٹا کنارہ جس سے " ض"
ادا ہوتا ہے۔
٤۔ طرف السان: زبان کا کنارہ جو دانتوں کی طرف ہوتا ہے۔اس حصے
سے " ل، ن، ر، ت، د، ط، ث،
ذ، ظ، ز، س، ص" ادا ہوتے ہیں۔
2۔ اسنان : اسنان کی تعداد بارہ (12) ہے۔
3۔ اضراس: اضراس کی تعداد
بیس (20) ہے۔
4۔
شفتان: ہونٹوں کو کہتے ہیں۔اس سے ادا ہونے والے حروف "ب، و، ف، م"
ہیں۔
5۔ حنک: حنک "تالو" کو کہتے ہیں۔
4۔ خیشوم: ناک کا اندرونی حصہ جہاں سے " ن " اور "م" کی صفت "غنّہ" ادا
ہوتی ہے۔
٭٭٭٭٭
حروف مع القابات :
|
حروف
|
القابات
|
مخارج
|
|
ا، و، ی مدہ
|
مدّہ، ہوائیہ، جوفیہ۔
|
جوف (حلق اور
منہ کے خالی حصے سے)۔
|
|
ء، ھ
|
حلقیہ
|
اقصی الحلق۔
|
|
ع، ح
|
حلقیہ
|
وسط الحلق۔
|
|
غ، خ
|
حلقیہ
|
ادنی الحلق۔
|
|
ق
|
لہاتیہ
|
اقصی السان با لمقابل اوپر کا نرم تالو۔
|
|
ک
|
لہاتیہ
|
اقصی السان با لمقابل اوپر کا نرم اور سخت تالو۔
|
|
ج، ش، ی
|
شجریہ
|
وسط السان بالمقابل تالو۔
|
|
ض
|
حافیہ
|
حافۃ السان جب اضراس ِ علیا سے لگے۔
|
|
ل
|
طرفیہ
|
طرف السان مع ادنی حافۃ جب اسنانِ علیا اور ضواحک کے
مسوڑھوں سے لگے۔
|
|
ن
|
طرفیہ
|
طرف السان جب ثنایا علیا کے مسوڑھوں سے لگے۔
|
|
ر
|
طرفیہ
|
طرف السان مع ظہر السان جب ثنایا علیا کے مسوڑھوں سے لگے۔
|
|
ت، د ، ط
|
نطعیہ
|
طرف السان جب ثنایا علیا کی جڑ سے لگے۔
|
|
ث، ذ، ظ
|
لثویہ
|
طرف السان جب ثنایا علیاکے اندرونی کناروں سے لگے۔
|
|
ز، س، ص
|
اسلیہ یا صفیریہ
|
طرف السان جب ثنایا سفلیٰ کے اندرونی کناروں سے لگے۔
|
|
ب، م، و
|
شفویہ
|
دونوں ہونٹوں سے۔
|
|
ف
|
شفویہ
|
ثنایا علیاکے کنارے جب نیچے والے ہونٹ کے اندرونی حصے سے
لگیں۔
|
|
ن اور م ( صفت)
|
غنّہ
|
خیشوم سے۔
|
Comments
Post a Comment