Ba'sat e Rasool SAWW kay Maqasad


بعثتِ رسول ﷺ کے مقاصد:
ربَّنَا وَابْعَثْ فِيْهِمْ رَسُوْلًا مِّنْهُمْ يَتْلُوْا عَلَيْهِمْ اٰيَاتِكَ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ وَيُزَكِّيْهِمْ ۚ اِنَّكَ اَنْتَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ ۔
ترجمہ:ائے ہمارے پروردگار !ان میں ان ہی میں سے ایک با عظمت رسول کو مبعوث فرما جو ان پر تیری آیتوں کی تلاوت کریں اور انہیں کتاب و حکمت کی تعلیم دیں اور انہیں خوب پاک و صاف کریں ۔(سورۃ البقرۃ۔ 129)
درج بالا آیت میں اللہ تعالیٰ  نےرسول اکرم ﷺ کی بعثت کے مقاصد بیان کئے ہیں۔جو چار ہیں۔
1۔ آیات کی تلاوت:
            اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد ﷺ پر قرآن مجید نازل کیا۔ قرآن دنیا کی وہ واحد کتاب ہے جو چودہ سو سے زائد سال گزرنے کے باوجود بھی بالکل محفوظ ہے۔ اس میں ذرہ برابر بھی ردّ و بدل نہیں ہوا۔ قرآن کی حفاظت کا ذمہ اللہ تعالیٰ نے خود لیا ہے۔ اسی وعدے کا ذکرکرتے ہوئے  قرآن میں فرمایا:
إِنَّا نَحنُ نَزَّلْنَا الذِّكرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ ۔
 بے شک یہ ذِکر (قران) ہم نے نازل فرمایا ہے اور بے شک ہم ہی اس کی حفاظت کرنے والے ہیں ) سورت الحجر- 9)
رسول ﷺ کے مقاصد میں پہلا مقصد" قرآن کی آیات "کی تلاوت کرنا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کو اس کی صحیح ادائیگی کے ساتھ نازل کیا ہے۔ حضرت محمد ﷺ نے اسی طرح صحابہ اکرام رضی اللہ عنہم کو سیکھایا۔ اور صحابہ  اکرام رضی اللہ عنہم نے آگے پہنچایا۔
2۔آیات کی تعلیم:
                دوسرا مقصد" آیات کی تعلیم "دینا ہے۔ یعنی قرآن میں اللہ تعالیٰ نے جو کچھ نازل کیا ہے اسکی تفسیر حضرت محمد ﷺ نے کر کے بتائی۔قرآن میں  بعض تعلیمات ایسی ہیں جن کی تفصیل ہمیں احادیث مبارکہ سے ملتی ہے۔ مثلاً نماز کا طریقہ، حج و عمرے کے متعلق احکامات وغیرہ۔
3۔ حکمت کی تعلیم:
                تیسرا مقصد " حکمت ( حدیث) کی تعلیم"ہے۔ زندگی گزارنے کے تمام طریقے ہمیں رسول ﷺ کی سنت مبارکہ سے ملتے ہیں۔ حضرت محمدﷺ نے اٹھنے بیٹھنے، کھانے پینے ، سونے جاگنے، گفتگو کرنے حتیٰ کہ ہر  کام کا طریقہ ہمیں بتایا ہے۔ آج چودہ سو سال بعد سائنس یہ ثابت کر رہی ہے کہ وہ تمام طریقے جو حضرت محمدﷺ نے بتائے ہیں وہ کس قدر پُرحکمت ہیں ا ور ان کے فوائد کیا ہیں۔
4۔تزکیہ نفس:
                چوتھا مقصد "تزکیہ نفس" ہے۔یعنی آلائشوں اور برائیوں سے خود کو پاک کرنا۔ حضرت محمدﷺ نے قرآن اور حکمت کر ذریعے اصلاح کی اور عرب قوم کو دنیا کی مہذب ترین قوم بنا دیا۔

Comments

Popular posts from this blog

Idghaam ka Bayan

Alif, Laam aur Ra ki Tafkheem o Tarqeeq

Waqf ka Bayan